گروگرام،10؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہریانہ میں گروگرام میں واقع ریان انٹرنیشنل اسکول میں دوسری کلاس میں پڑھنے والے پردیومن کے قتل کے معاملے میں لوگوں کاغصہ پھوٹ گیا۔ناراض والدین نے اسکول کے پیچھے واقع شراب کے ٹھیکے پر حملہ کیا۔یہ دکان ریان اسکول سے چند قدم دور تھی،جسے لے کر والدین میں بہت ناراضگی تھی۔دریں اثنا پردیومن کے والد نے لوگوں سے امن کی اپیل کی ۔
پردیومن کے قتل سے والدین میں بہت غصہ دکھ رہا ہے۔یہ لوگ اتوار کو اسکول سے باہرہی جمع ہوکر احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے، تبھی انہوں نے شراب کے ٹھیکے پرپتھربازی شروع کردی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس میں آگ لگای۔اس کے بعد وہاں موجود پولیس نے انہیں منتشرکرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔اس لاٹھی چارج میں بہت سے صحافی بھی زخمی ہوئے۔دوسری طرف جب ہریانہ کے تعلیم وزیر سے صحافیوں پرلاٹھی چارج کے بارے میں سوال کیاگیا تو اس انہوں نے الٹاہی جواب دیاکہ آپ کے کہنے پر کارروائی نہیں کی جائے گی۔